ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتوحات کی ہیٹرک، آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کو بڑا انعام دیدیا

ابو ظہبی، دبئی (پی این آئی)ورلڈ کپ میں تین میچ جیت کر پاکستان، بھارت سے آگے نکل کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی رینکنگ میں انگلینڈ پہلے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستان بھارت سے5 پوائنٹس پیچھے تھا، آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے رینکنگ پوائنٹس 265 ہوگئے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اب تک بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close