بھارتی کرکٹر ہربھجن بھی آصف علی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

نئی دہلی ٗ دبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ بھی قومی کرکٹر آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔انہوں نے آصف علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی نے آخری گیند پر سنگل سے انکار کر کے بہت اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگلے اوور میں انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک اسٹائل سے میچ کو مکمل کیا۔انہوں نے آصف علی کو کلین اور طاقتور ہِٹر بھی قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close