حارث رئوف نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سب سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ بنا دیا

دبئی (پی این آئی ) پاکستان کے فاسٹ بولر حارث ر ئو ف ٹی20 ورلڈ کپ میں تیز ترین گیند کروانے میں جنوبی افریقی بولر کے ہم پلہ ہوگئے۔ورلڈ کپ ٹی 20 کے سپر 12 مرحلے میں آج پاکستان افغانستان سے میچ کھیل رہا ہے، اس دوران حارث ر ئو ف نے ایونٹ کی سب سے تیز گیند کروائی۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 4 وکٹ لینے والے حارث رئوف نے 153کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی ہے۔جنوبی افریقا کینورٹجی نے ایونٹ میں 153 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔حارث رئوف اس سے قبل ایونٹ میں 152 کی رفتار سے گیند کرواچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close