اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یکم نومبر سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے تک اضافہ متوقع ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر لیوی 5 روپے
14 پیسے ہے۔ذرائع کا کہناہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں