بڑا معرکہ، ناقابل شکست اننگز کرکٹر آصف علی نے قرآن پاک کی کون سی آیت شیئر کر دی؟

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والےکرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے آصف علی نے اپنی کامیابی کے بعد قرآن پاک کی آیت سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ ٹوئٹر پر آصف علی نے اپنی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ روز اُنہی پلیئر آف دی میچ ملنے پر لی گئی تھی۔

کرکٹرآصف علی نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت لکھی کہ ’اور اللّہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔‘آ صف علی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’میری کامیابی صرف اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔‘ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close