حیران ہوں کہ شعیب نے ڈاکٹر نعمان کو بدتمیزی پر مارا کیوں نہیں اور ۔۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت بھی کھل کر میدان میں آگئے

اسلام آباد(پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کتابیں پڑھ کر آگئے ہیں ان کا کرکٹ سےکیا تعلق ہے ؟سکندر بخت کا کہنا تھا کہ میں نے شعیب اختر کے ساتھ بڑا عرصہ گزارا ہے اور وہ بہت غصیلے سٹار ہیں ، مجھے حیرانی ہے کیونکہ شعیب اختر نے قومی سپورٹس ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان کی بدتمیزی پر انہیں مارا کیوں نہیں اگر میرے ساتھ کسی نے ایسا کیا ہوتا تو میں بلا اٹھا کر اس کے سر میں دے مارتا ۔ سابق کرکٹ کر کہنا تھا کہ

اینکر تو آتے جاتے رہتے ہیںقومی ٹی وی پر بیٹھ کر ایک سٹار کی توہین نہیں کی جا سکتی جبکہ ایسے پروگرام میں تو بالکل بھی نہیں جہاں سارے لیجنڈز براجمان ہوں ۔ واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی شو کے اینکر کی جانب سے بدتمیزی ،سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے لائیو شو میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی پی ٹی وی سپورٹس پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں بحیثیت ایکسپرٹ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ،

عمر گل ، اظہر محمد اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔ان تمام سٹار زکی موجودگی میں شعیب اختر نے حارث رئوف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے ۔پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کی بات کو گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا جبکہ بعد میں ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر کو لائیو ٹی وی شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔ تلخی پر شو کے دوران بریک لیا گیا ،بریک کے بعد شعیب اختر شو پر آئے اور لائیو شوکے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرکے شو سے اٹھ کر چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close