پی ٹی وی سپورٹس پر اینکر کی بدتمیزی ،شعیب اخترلائیو پروگرام چھوڑ کر چلے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ٹی وی شو کے اینکر کی جانب سے بدتمیزی ،سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے لائیو شو میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی پی ٹی وی سپورٹس پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں بحیثیت ایکسپرٹ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمد اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔ان تمام سٹار زکی موجودگی میں شعیب اختر نے حارث رئوف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی

تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے ۔پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کی بات کو گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا جبکہ بعد میں ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر کو لائیو ٹی وی شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔ تلخی پر شو کے دوران بریک لیا گیا ،بریک کے بعد شعیب اختر شو پر آئے اور لائیو شوکے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرکے شو سے اٹھ کر چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں