ویرات کوہلی نے محمد رضوان کو گلے لگا کر کیا الفاظ کہے؟

دبئی( پی این آئی)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو میچ کے اختتام پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گلے لگا کر مبارکباد دی۔ پاکستان نے ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا جمود توڑتے ہوئے اسے 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔میچ میں محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔رضوان نے جیتے ہی وننگ رن مکمل کیا تو اس کے بعد انہوں نے پہلے گراؤنڈ میں جشن منایا۔اس کے بعد جب انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں سے روایتی انداز میں ملاقات کی تو اس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے محمد رضوان کو گلے لگالیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close