شاہدآفریدی نے پاک بھارت میچ کے لیے تیاری کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایک خوبصورت تحفہ بھیجا ہے۔ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی کیجانب سے تصویر کے ہمراہ ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والے تحفے سے متعلق اطلاع دی گئی۔شیئر کی گئی تصویروں میں آفریدی کو اپنی 10 نمبر شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں شرٹ

موصول ہونے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ میں اس شرٹ کو آج ہونے والے میچ میں پہنوں گا۔مزید برآں شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں WeHaveWeWill کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں