پاکستان بمقابلہ بھارت میچ میں قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا گیا مگر کونسا بھارتی کھلاڑی گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے؟

دبئی(پی این آئی) جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر اور کمنٹیٹر ڈیل اسٹین نے پاکستان اور بھارت کے میچ میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان فیورٹ ہے، پاکستان کی بولنگ لائن بہت مضبوط ‏ہے۔بھارت کی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بھونیشور کمار کی جگہ محمد شامی کو پلیئنگ ‏الیون کا حصہ بنانے کا مشورہ بھی دیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے زبردست کمبی نیشن بنا ہوا ہے، پوری قوم کی طرح میں بھی بہت پرامید ہوں کہ پورے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتے گی، ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سٹار بلے باز محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں یہ کہنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کونسی ٹیم کہاں تک آگے جائے گی لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ٹیم میں اتنا پوٹینشل ہے کہ فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ فائنل میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن ہمیں پاکستان ٹیم سے امید ہے کہ یہ فائنل بھی جیتے گی۔سٹار بلے باز نے کہا کہ پاکستان کے دونوں اوپنرز کافی عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔

مڈل آرڈر اچھا ہے، سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن بھی بنا ہوا ہے ، عماد وسیم اور شاداب خان دونوں سپنرز اچھے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث روف فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاندار ہیں۔محمد یوسف نے کہا کہ حسن علی سے میں ہمیشہ امیدیں لگا کر رکھتا ہوں کیونکہ وہ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں، حسن علی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہت شاندار ہیں، وہ کلین ہٹنگ کرتے ہیں، وہ بھی آل راؤنڈر ہیں، حسن علی ٹیم میں ایک کریکٹر ہیں اور ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں