جونیئر ہاکی ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان، پاکستان پہلا میچ جرمنی کیخلاف24نومبر کو کھیلے گا

لاہور(آئی این پی)ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف24نومبر کو کھیلے گا جبکہ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کرینگی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)نے جونیئر عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان کیا ،24نومبر تا 5دسمبر انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے اس عالمی ایونٹ میں پاکستان سمیت16ٹیمیں شرکت کرینگی،

16ٹیموں میں میزبان ملک بھارت،پاکستان،جرمنی،بیلجیئم، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن ، ملائیشیا، جنوبی افریقہ، چلی، کینیڈا، فرانس، پولینڈ، کوریا، امریکہ اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ایف آئی ایچ شیڈول کے مطابق ٹیموں کو چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں بیلجیئم، ملائیشیا، جنوبی افریقہ اور چلی جبکہ پول بی میں بھارت، کینیڈا، فرانس اور پولینڈ ،پول سی میں ہالینڈ، سپین، کوریا اور امریکہ، پول ڈی میں جرمنی، ارجنٹائن، پاکستان اور مصر شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق پول ڈی میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی

جبکہ 27 نومبر کو پاکستان مصر کے مدمقابل اعزاز کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوگا جبکہ قومی ہاکی سکواڈ ارجنٹائن کے خلاف پول رانڈ کا اپنا آخری میچ28 نومبر کو کھیلے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں