لاہور (پی این آئی ) جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم روایتی حریف کو باآسانی شکت دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔ 50 سالہ لانس کلوزنر نے ٹائمز آف انڈیا کو دیئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھارت کو اپ سیٹ کر سکتا ہے بشرطیکہ وہ اپنا بہترین کھیل پیش کرے۔
یہ میچ سب کے لیے ہی یادگار ہوگا ۔سابق جنوبی افریقی کھلاڑی نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا ہمیشہ سے ایک بہت بڑا کھیل کا مقابلہ رہا ہے، خاص طور پر ورلڈ کپ جیسے بڑے مقابلوں میں اس کی الگ ہی اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور کچھ بہترین بلے باز تیار کیے ہیں۔ کلوزنر نے کہا کہ پاکستان کی بائولنگ ہمیشہ سے ہی چیلنجنگ ہوتی ہے لہذا اگر پاکستان ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی تو یقیناً فتح انہی کی ہو گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں