انگلش ٹیم کا دورہ سکیورٹی وجوہات پر منسوخ نہیں ہوا

مانچسٹر(آئی این پی)برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا۔ ایک انٹرویو میں کرکٹ سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر و ڈائریکٹر ٹریڈ برائے پاکستان مائیک نیتھاوریانکس نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا،

ہمیں اس دورے کی منسوخی سے مایوسی ہوئی ہے، ہم 2022 میں انگلش ٹیم کے دورے کے لئے پرعزم ہیں اور پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل واپسی کے بے صبری سے منتظر ہیں، پی ایس ایل میں ہمارے بہت سے کھلاڑی کھیلے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین اور محفوظ ملک ہے، برطانوی سرمایہ کاروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close