بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئٹی کرکٹ کی کامیاب ترین جوڑی بن گئے

لاہور(آئی این پی) ورلڈ کپ میں ٹیم توقعات کا بوجھ پھر بابراعظم اور محمد رضوان کے کندھوں پر ہوگا جب کہ دونوں رواں برس ٹی 20 انٹرنیشنل کی کامیاب ترین جوڑی بن گئے۔گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کرکٹ ٹیم ٹوئنٹی 20فارمیٹ میں اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان پر بہت زیادہ انحصار کررہی ہے،رواں ماہ شیڈول ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں بھی توقعات کا بوجھ ان دونوں کے کندھوں پر ہوگا۔

رواں برس ٹی 20فارمیٹ میں سب سے کامیاب جوڑی بھی بابر اور رضوان ہی کی ہے۔دونوں نے56.61کی اوسط سے 736رنز اسکور کیے، ان کے بعد دوسرے نمبر پر موجود شیکھر دھون اور پارتھیو شاہ نے 47.46کی ایوریج سے 712رنز بنائے ہیں۔بابر اور رضوان کی اس فارمیٹ میں انفرادی کارکردگی بھی کافی بہتر ہے،کپتان کو تیز ترین 2000 ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس معاملے میں ویراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں،بابر56میں سے 21اننگز میں ففٹی پلس اسکور بنا چکے۔رضوان نے اس سال 14اننگز کے دوران 7نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی،دلچسپ بات یہ ہے کہ بطور اوپننگ جوڑی دونوں 52.1رنز فی اننگز کے حساب سے اسکور کرچکے۔10اننگز میں دونوں نے اوپننگ کی اور صرف ایک بار ان میں سے کوئی کم سے کم 35تک نہیں پہنچ سکا،دونوں نے مل کر فی اوور 9.12رنز بنائے جورواں برس پاکستان کی جانب سے آزمائی گئی دیگر 2اوپننگ جوڑیوں سے زیادہ ہے،رضوان اور شرجیل کا فی اوور اسکور 8.23اور رضوان و حیدر علی کا 8.27رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close