آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بڑی انعامی رقم کا اعلان

دبئی(آئی این پی) آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔17اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مجموعی طور پر 56لاکھ ڈالرز انعامی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جو تقریبا 27کروڑ 2لاکھ روپے بنتے ہیں، رنر اپ ٹیم 8لاکھ ڈالرز اپنے ساتھ لے کر جائے گی جب کہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو 4،4لاکھ ڈالر انعام میں ملیں گے، سپر بارہ راونڈ میں ہر میچ کی فتح پر 40ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close