قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغازکردیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

پاکستانی شاہین آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جانب پرواز کرنے کے لئے تیار ہیں اور ایونٹ میں شرکت کے لئے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور تربیتی سیشن میں شریک ہوئے، اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی تربیتی مشقیں کیں۔

بائولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر نے بائولرز کے ساتھ خصوصی سیشن کیا، کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن سے قبل فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں، جب کہ نیٹ سیشن چار گھنٹے تک جاری رہا، قومی اسکواڈ پیر اور منگل کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں ٹریننگ کرے گا، 14اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلا جائے گا، اور اسکواڈ 15اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں