شعیب اختر کے کیرئیر میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کیا کردار نکلا؟ سابق کرکٹر نے خود ہی پہلی بار انکشاف کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میرے کریئر میں اہم کردار ادا کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر محسن پاکستان کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر وفات پاگئے ہیں

اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے،میرے کریئر میں انکا بہت کردار تھا کیونکہ میں کے آر ایل کی جانب سے کھیلتا تھا ،میر ی تعریف کے حوالے سے لکھا گیا ان کا نوٹ میرے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان واقعی میں محسن پاکستان تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close