ٓٓآئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کروڑوں روپے دینے کا اعلان کر دیا

دبئی(پی این آئی )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ۔ ورلڈ کپ انعامات کے لیے آئی سی سی کی جانب سے مجموعی طور پر 56لاکھ ڈالرز(95 کروڑ 65لاکھ روپے) مختص کیے گئے ہیں ۔

 

 

 

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16لاکھ ڈالرز(27کروڑ 33لاکھ روپے) دئیے جائیں گے جبکہ رنر اپ کو آٹھ لاکھ ڈالر ز(13کروڑ 66لاکھ روپے ) کے انعام سے نوازا جائے گا ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل کھیلنے والی دیگر دونوں ٹیموں کو بھی انعام دیا جائے گا ۔سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کی انعامی رقم فی ٹیم چار لاکھ ڈالر ز(چھ کروڑ 83لاکھ روپے )ہو گی ۔ ٹورنامنٹ کے دوران سپر 12مر حلے میںہر جیت حاصل کرنے والی ٹیم کو 40ہزار ڈالر ز (68لاکھ 32ہزار روپے)رقم دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 17اکتوبر سے ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close