ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں، سابق کپتان کی ٹیم میں واپسی

لاہور (پی این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں فخر زمان، شاہ نواز دھانی، حیدر علی اور سرفراز احمد سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان ورلڈ کپ سکواڈ میں صہیب مقصود کی جگہ شامل ہوں گے جبکہ محمد حسنین کو ڈراپ کرکے شاہ نواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اعظم خان کی جگہ سرفراز احمد سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں باقاعدہ تبدیلیوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ دیگر سکواڈ میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ 15 رکنی سکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close