پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی بدتمیزی ہے

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اس لیے نہیں کرنا چاہتے کہ لوگ سوشل میڈیا پر بدتمیزی کرتے ہیں جو ان سے برداشت نہیں ہوتی۔ ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی مزید وجہ بتاتے ہوئے 55 سالہ لیجنڈری فاسٹ بائولر نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو

سال میں کم از کم 200 سے 250 دن کوچنگ کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے میرے لیے وقت نکالنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ میں اب اپنے ملک اور خاندان سے دور ہونا نہیں چاہتا۔وسیم اکرم نے کہا کہ کھیل کے میدان میں ٹیم کھیلتی ہے لیکن کوچ صرف کھلاڑیوں کی تربیت اور میچ سے قبل منصوبہ بندی میں ان کی مدد کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں