کراچی(پی این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے کیریئر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔سرفراز احمد نے شعیب ملک اور مصباح الحق
کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے لیے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین بن گئے۔سرفراز نے قومی ٹی 20 کپ میں ایک اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہ کارنامہ سر انجام دیا۔نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد سندھ کی ٹیم چھ میچوں میں سے چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔سرفراز احمد نے بطور کپتان 140 میچوں میں سے 86 میں کامیابی حاصل کی جس کی شرح 61.4 فیصد ہے۔شعیب ملک نے مختلف فرنچائزز کی کپتانی کی اور 85 فتوحات سمیٹیں، یاد رہے کہ سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے مسسلل 11 ٹی 20 سیریز جیتیں جو آج تک ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں