لاہور (پی این آئی) قومی ٹیم کے کپتان 26 سالہ بابر اعظم ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سات ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے تیز 7000 رنز مکمل کرنے کی تصدیق کی۔پی سی بی کے مطابق بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی پیٹرن میں 187 اننگز میں 7 ہزار رنز مکمل کرکے ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کرس گیل اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی
کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل نے 192 اننگز میں 7 ہزار رنز بنائے تھے جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 212 اننگز کھیل کر سات ہزار رنز کا ٹارگٹ مکمل کیا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ اعزاز نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی پنجاب کی ٹیم کے خلاف 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں