دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں،رمیز راجہ کا کرکٹ بورڈ کے اخراجات کم کرنے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں،رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ کے اخراجات کم کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں بتایا ہے کہ انہوں نے پرائم منسٹر ہائوس اور آفس کے اخراجات کیسے کم کیے ہیں ، اب ہماری ب

ھی ذمہ داری ہے کہ بورڈ کے اخراجات کم کریں ، دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں ، ای سی کا استعمال کم کریں اور دفاتر کی جاتے ہوئے تمام لائٹس آف کر کے جائیں ۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی نمبرون ٹیم بنانا ہے اگر ہم ایسا نہیں کر سکتے تو پھر ہمارا یہاں رہنےکا بھی کوئی جواز نہیں بنتا ، اب صرف کام پر توجہ دینی ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close