کرس گیل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کردیا

دبئی(آئی این پی)ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل بائیو سیکیور ببل سے اکتا گئے، جس کے بعد انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کے رواں سیزن کو چھوڑ نیکا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرس گیل رواں آئی پی ایل سیزن میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔کرس گیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنا ہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ذہنی طور پر ری فریش ہونا چاہتا ہوں اس لیے بائیو

سیکیور ببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close