کرس گیل انڈین پریمیئر لیگ سے دستبردار، پنجاب کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے، کہا کہ تھکاوٹ کا شکار ہوں

نئی دہلی (پی این آئی) انڈین پریمیئرلیگ میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین کرس گیل انڈین پریمیئر لیگ کے رواں سیزن سے دستبردار ہوگئےہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل نے آئی پی ایل کے بائیو سیکیور ببل کو چھوڑ دیا ہے۔اس حوالے سےکرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اور خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے فریش رکھنا چاہتے ہیں

اس لیے بائیو سیکیور ببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close