بابراعظم کامیابی کی جانب رواں دواں، تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھو ڑ دیا

راولپنڈی (پی این آئی)بابراعظم کامیابی کی جانب رواں دواں، تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھو ڑ دیا۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی کرکٹ میں چھٹی سینچری سکور کے تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابرا عظم نے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی چھٹی سینچری ناردرن کے خلاف کھیلتے ہوئے بنائی۔ انہوں نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ان کی اننگز میں 11چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ سینچریوں کا ریکارڈ اس سے قبل احمد شہزاد کے پاس تھا انہوں نے پانچ سینچریاں سکور کررکھیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close