سابق کرکٹر یونس خان کوپی سی بی میں کونسا اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے؟کھیل کے میدا ن سے شائقین کیلئے زبردست خبر

لاہور (پی این آئی )رمیز راجہ کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے بعد انتظامی سطح پر کافی بڑی بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں سب سے پہلی تبدیلی یہ ہوئی کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا جس کے بعد اب وسیم خان بھی استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ دو غیر ملکی کوچز کو شامل کرنے کے بعد اب ثقلین مشتاق اور یونس خان کو بھی پی سی بی میں لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق کپتان

اور ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کو بطور بیٹنگ کوچ ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ وہ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں پہلے بھی ادا کر چکے ہیں تاہم اب انہیں ایک مرتبہ پھر سے بورڈ میں دوبارہ اینٹری دلوانے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔دوسری جانب ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے سپورٹ سٹاف کے ہیڈ کا تقررابھی ہونا باقی ہے جس کیلئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے مقامی سپورٹ سٹاف ہیڈ مقررکرنے کا کہاتھا ، سپورٹ سٹاف ہیڈ کیلئے ثقلین مشتاق مضبوط امیدوار ہیں ۔ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کے ہیڈ کا فیصلہ اگلے دو سے تین روز میں کر لیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close