پاکستان شاہینوں کے دورہ سری لنکا کا اعلان ، دورہ کب ہو گا؟ کتنے ون ڈے؟ کتنے فرسٹ کلاساور کہاں کہاں ہوں گے؟

لاہور (پی این آئی) پاکستانی کرکٹ کے شاہینوں کی ٹیم کا سری لنکا کے دورے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستانی ٹیم 21 اکتوبر کو سری لنکا پہنچے گی۔ پہلا4 روزہ میچ 28 اکتوبر اور دوسرا 4 نومبر کو شروع ہوگا۔ ون ڈے میچز10، 12 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔سری لنکن بورڈ آفیشل کے مطابق دورے میں دو فرسٹ کلاس اور تین ون ڈے میچز شامل ہوں گے۔ سی ای او ایشلے ڈی سلوا پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان میچز دمبولا میں ہوں گے۔۔۔۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی اسکواڈ کب یو اے ای روانہ ہوگا؟شائقین کے لیے بڑی خبر

کراچی(پی این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو چارٹر فلائٹ سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا جہاں میگا ایونٹ 17 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک کھلاڑی ایونٹ مکمل
کرنے کے بعد ایک سے دوسرے ببل میں منتقل ہوجائیں گے۔قومی اسکواڈ کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل تمام ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں جمع ہوں گے اور لاہور کے مقامی ہوٹل میں 7 روز کا قرنطینہ کریں گے، بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے اور لاہور میں ٹیم کو جوائن کرنے کے بعد اسکواڈ کے ہمراہ متحدہ عرب امارات جائیں گے جب کہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن یو اے ای میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔پی سی بی نے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ یو اے ای لے جانے کی اجازت دی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپورٹس اسٹاف میں شامل مینیجر منصور رانا، ہیڈ اسپورٹس اسٹاف ثقلین مشتاق، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈرائیکس سائمن بھی بائیو سکیور ببل میں جائیں گے۔پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو ہیڈ اسپورٹ اسٹاف بنانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپورٹ اسٹاف کا باضابطہ اعلان کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close