پی سی بی میں ایک نیا بحران، کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا اختلافات کی وجہ بھی سامنے آ گئی، آج فیصلہ ہو گا

لاہور (پی این آئی) رمیز راجہ کے چیئرمین بننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں اب ایک نئی صورتحال کا سامنا ہے۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔بتایا گیا ہے کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ آف گورنر کے آج منعقد ہونے والے اجلاس میں وسیم خان کےاستعفے سے متعلق غور کیا جائے گا۔ وسیم خان

کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close