دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ ہمارے ہاتھوں میں نہیں تھا،نیوزی لینڈ ہیڈ کوچ

آکلینڈ(آئی این پی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کئے جانے پر چپ کا روزہ توڑ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ ہمارے ہاتھوں میں نہیں تھا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مقابلے کا خوف نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کے خلاف مقابلے کو دیگر میچوں کی طرح لیا جائے ۔ گیری سٹیڈ کے مطابق پی سی بی اور پاکستانی

شائقین سے ہمدردی ہے ۔ کیوی ٹیم ورلڈ کپ کی تیاری کر رہی ہے جبکہ آئی پی ایل سے بھی کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ کے لئے اچھی تیاری کا موقع مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے خلاف ایسی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے جیسی دیگر ٹیموں کیلئے اپنائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close