ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021،قومی ٹیم کی فائنل میں رسائی کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے انہیں باقی ٹیموں کا نہیں پتہ لیکن پاکستان کی ٹیم فائنل ضرور کھیلے گی۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ سے دو سال سے کہہ رہے ہیں کہ ورلڈ چیمپیئن بننا ہے، ان کا سارا فوکس اس وقت ورلڈکپ پر ہے، پوری ٹیم بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرے گی۔

 

پاکستان کی فیلڈنگ میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ اگر سپنرز پر بھی کام ہوگا تو ہم ون ڈے ورلڈکپ میں بہترین ٹیم کے طور پر سامنے آئیں گے۔انہوں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی امید چھوڑ دی ہے، انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ کے بارے میں نہیں سوچا۔ ورلڈکپ جیتنا ان کی زندگی کا خواب ہے اور خواہش ہے کہ وہ ایسی کارکردگی دکھائیں جس سے پاکستانی ٹیم کو فتح حاصل ہو۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ سپنرز کو پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی، عماد وسیم اچھا سپینر ہے مگر اچھا پرفارمر نہیں ہے۔ انہوں نے رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعیناتی کا خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا سابق کرکٹر کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close