انگلش پریمیئر لیگ اور پاکستان فٹبال لیگ میں بڑی پارٹنر شپ ہوگئی

اسلام آباد(آئی این پی)انگلش پریمیئر لیگ اور پاکستان فٹبال لیگ میں بڑی پارٹنر شپ ہوگئی ہے۔ انگلش فٹبال لیگ دنیا کی سب سے کامیاب، مقبول اور مہنگی ترین لیگ ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق چھ بڑے انگلش فٹبال کلب پاکستان کی چھ ٹیموں کے ساتھ پارٹنر بنیں گے۔ لیورپول اور ریال میڈرڈ کے مشہور فٹبالر مائیک اوون اس پارٹنر شپ کے برانڈ ایمبسڈر ہوں گے۔مانچسٹر یونائیئڈ، چیلسی، لیور پول اور مانچسٹرسٹی انگلش لیگ کے مقبول کلب ہیں۔

انگلش کلبزکراچی، لاہور، کوئٹہ ، پشاور، ملتان اور اسلام آباد کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔پاکستان فٹبال لیگ جلد پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ پاکستانی شہروں کی ٹیموں انگلش کلبز کی کٹ پہن کر کھیلیں گی۔انگلش فٹبال لیگ کی اپنے طرز کی یہ دنیا بھر میں پہلی پارٹنر شپ ہوگی۔کراچی لاہور اسلام آباد سمیت پاکستان کی چھ ٹیمیں انگلش کلبز کی جڑواں ٹیمیں کہلائیں گی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں رونالڈو، پوگبا اور صلاح سمیت متعدد مقبول کھلاڑی کھیلتے ہیں۔رونالڈو اس وقت دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر ہیں جن کی سالانہ آمدنی 20 ارب روپے سے زائد ہے۔ انگلش لیگ کی اس پارٹنر شپ سے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close