انگلش ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔؟اہم خبر

کراچی(پی این آئی) پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، انگینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ آج ایک افسوسناک ددن ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات پر منسوخ نہیں ہوا، پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، میں خود کو بالکل محفوظ سمجھ رہا ہوں۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے ہم سب افسردہ ہیں، برطانوی ٹیم کو 16 سال بعد پاکستان آنا تھا

برطانوی ٹیم کے دورے کے لیے بہت محنت کی، میری سیکیورٹی ایڈوائس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، برطانوی حکومت نہیں انگلش بورڈ کا فیصلہ ہے۔کرسچن ٹرنر نے بتایا کہ ای سی بی نے واضح طور پرکہا کھلاڑیوں کی وجہ سے معذرت کی، برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں اٹھایا گیا، رمیزراجہ اور وسیم خان نے دورے کیلئے بہت کام کیا، یقین دلاتا ہوں آئندہ سال برطانوی ٹیم دورہ کرےگی۔انہوں نے کہا کہ اکتوبرکے دورمیں صرف 3 میچزکھیلنا تھے، یقین دلاتا ہوں ٹیم کے دورے کیلئے کام کرینگے، ہمارے کھلاڑی مختلف ملکوں میں لیگ کھیلتے ہیں، ہمارے کئی کھلاڑیوں نے پاکستان میں پی ایس ایل کھیلی، ایک بار پھرکہتا ہوں پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔برطانوی ہائی کمشنر رمیزراجہ کےغصے اورمایوسی کو سمجھ سکتا ہوں، پاکستان ٹیم نے حال ہی میں دوبار برطانیہ کا دورہ کیا، پاکستانی کھلاڑی کرکٹ کے سچے اور زبردست سفیر ہیں، بطور سفیرمیرا کام دونوں ملکوں کو قریب لانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close