نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایکسپوز کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایکسپوز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس کیوں گئی، کل یا پرسوں تفصیلات شیئر کروں گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو انگلینڈ میں تھریٹ تھے وہ وہاں کیوں گئے؟ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بغیر شائقین کرکٹ کھیلنے کی آفر کی تھی، معاملے کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہے میل اور میسجز ایکسپوز کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں