نیوزی لینڈ وومن کرکٹ ٹیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی، خواتین کھلاڑی خوفزدہ ہوگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) نیوزی لینڈ کی وومن کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے دوران بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، جس پر خواتین کھلاڑی خوفزدہ ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا کہ ان کے ہوٹل میں بم رکھ دیا جائے گا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ٹیم ممبر سے یہ بھی کہا گیا کہ دورے سے واپسی پر طیارے میں بم رکھ دیا جائے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دھمکی ملنے پر نیوزی لینڈ خواتین ٹیم نے خود کو کمروں میں بند کرلیا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ردعمل میں کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں براہ راست ویمن کرکٹ ٹیم کا ذکر نہیں۔ حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا۔ تھریٹ ملنے کے بعد انگلینڈ میں موجود نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close