شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کو سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) شعیب اختر نے اعلان کیا ہے کہ ہم ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سرپرائز دیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلش بورڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہم انہیں ورلڈکپ میں سرپرائز دیں گے۔اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیوپیغام اانہوں نے کہا کہ اگر وہ چیئرمین پی سی بی ہوتے تو آج ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے آئندہ سیریز سے بائیکاٹ کا اعلان کردیتے۔

شعیب اختر نے کہا کہ افغانستان سے نکلنا تھا تو سب کو پی آئی اے اور پاکستان مناسب ترین مقام لگ رہا تھا، مدد مانگی جارہی تھی، اب اپنے مفاد میں بات آئی تو سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے بڑا میچ نیوزی لینڈ سے ہوگا، اب ہم نے انہیں ورلڈ کپ میں پینجہ لگانا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی اپنی سلیکشن ٹھیک کر لے ، جو تین چار لڑکے ٹیم کی ضرورت ہیں اُن کا انتخاب کرے تاکہ ہم ورلڈ کپ میں مضبوط ٹیم بن کر اتریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close