نیشنل ٹی 20کپ کے میچز شائقین اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے

اسلام آباد(آئی این پی)انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے قومی ٹی20کپ کے دوران شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 30ستمبر تک 25فیصد شائقین گرائونڈ میں میچ دیکھ سکیں گے اور صرف ویکسینیٹڈ افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو

گی۔ذرائع کے مطابق 25فیصد شائقین کی موجودگی کی شرح میں اضافے پر نظرثانی 28ستمبر کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close