کابل(پی این آئی) افغان طالبان نے ملک میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔
جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ طالبان نے افغانستان پر کنٹرول کے بعد آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔ آئی پی ایل میچز نہ دکھانے کی وجہ غیر اخلاقی لباس اور خواتین کے ڈانس بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے سپنر راشد خان اور آل راؤنڈر محمد نبی بھی آئی پی ایل کا حصہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں