پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور دھچکا، نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ منسوخ کر دیا

لندن(پی این آئی) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق مینز اور ویمنز ٹیموں کے دورے منسوخ کیے گئے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچز اکتوبر میں راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے۔مینز ٹیم کے بعد انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے ٹی 20 اور ون ڈے میچز کے لیے پاکستان آنا تھا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کورونا کے حالات پیش نظر کھلاڑی ذہنی دباؤ کاشکار ہیں،مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔یقین ہے کہ پاکستان کے دورے سے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری نہیں ہوسکے گی۔انگلشن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سمجھتے ہیں فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کو مایوسی ہوگی،فیصلے سے پاکستان میں کرکٹ پر ہونے والے اثرات پر معذرت خواہ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ منسوخ کرچکی ہے۔انگلش ٹیم آخری بار 2005 میں پاکستان آئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close