پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیوی کرکٹ بورڈ کی نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈنے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تجویز کو مسترد کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں، ری شیڈول سیریز کیلئے مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیوی بورڈ کو یہ تجویز ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سخت موقف کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ مصالحت پر اتر آیا ۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان پی سی بی کو خط لکھا گیا ہے جس کےمطابق انہوں یہ پیشکش کی ہے کہ پاکستان کیساتھ جلد میچز کھیلنے کیلئے تیار ہیں ، فی الحال پاکستان نہیں آسکتے اس کیلئے کوئی نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلیں جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close