نیوزی لینڈ نے نیوٹرل وینیو پرکرکٹ کھیلنے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سخت موقف کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ مصالحت پر اتر آیا ۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان پی سی بی کو خط لکھا گیا ہے جس کےمطابق انہوں یہ پیشکش کی ہے کہ پاکستان کیساتھ جلد میچز کھیلنے کیلئے تیار ہیں ، فی الحال پاکستان نہیں آسکتے اس کیلئے کوئی نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلیں جائیں ۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہونے کے بارے میں کیوی کپتان بھی لاعلم رہے، کہتے ہیں کہ تفصیلات کا علم نہیں، اچانک دورہ منسوخ ہو گیا۔اپنے ایک بیان میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کوبہت پسنداورسپورٹ کیاجاتاہے،اندازہ ہےپاکستانیوں کودورہ منسوخی سےمایوسی ہوئی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close