کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری، نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے باوجود راولپنڈی میں بڑا میچ منعقد کرانے کا فیصلہ

راولپنڈی (پی این آئی) نیوزی لینڈ کی ٹیم کے راولپنڈی میں میچوالے دن اچانک واپسی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 23 ستمبر سے شروع کئے جانے کا امکان ہے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اس سے پہلے ملتان میں 25 ستمبر سے شروع ہونا تھا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی ان ایکشن نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔۔۔۔

پاکستان کیساتھ منسوخ میچز دوبارہ کھیلیں گے یا نہیں؟ نیوزی لینڈ نے بھی اعلان کر دیا

آکلینڈ(پی این آئی )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ منسوخ میچز دوبارہ کھیلنے سے متعلق کچھ عرصے میں سوچ بچار کریں گے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو فنانشل نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان عوام کو افسوس ہوا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ پاکستانی کرکٹ مداحوں کا دکھ سمجھ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا پھر سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو فنانشل نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا انگلینڈ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا سب سے اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ منسوخی کے باوجودپاکستان کرکٹ بورڈ سے قریبی تعلقات بحال رکھے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستانی عوام کرکٹ کے لیے جذبہ رکھنے والی قوم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close