کرس گیل کے بعد جنوبی افریقی رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان

کیپ ٹائون (آئی این پی)ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے بعد جنوبی افریقی رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، ان اعلانات کے بعد معاملہ ٹاپ ٹرینڈ ہو گیا، سابق کپتان محمد حفیظ سمیت کرکٹ دیوانے سپر اسٹارز کے جذبے کا خیر مقدم کرنے لگے۔نیوزی لینڈ ٹیم کی بغیرکھیلے دورہ پاکستان منسوخی پر جارح مزاج بلے باز کرس گیل پاکستان کی حمایت میں سامنے آ گئے، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور ان کیساتھ کون آناچاہتا

ہے؟جنوبی افریقی بلے باز رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کی تیاری پکڑ لی،قومی کرکٹر محمد حفیظ نیکرس گیل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیجنڈ کھلاڑی کیلئے پاکستانیوں کے دل میں ڈھیرساری محبت ہیں۔ غیرملکی کرکٹر کے پیغام کو کرکٹ شائقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، چند منٹ میں ہزاروں افراد نے کرس گیل کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close