پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائعکے مطابقپاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے اجلاس سے قبل لابنگ کریگا، دنیا کے بااثر کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سے رابطے، مقف میں حمایت مانگی جائے گی، دوسرے مرحلے میں کرکٹ بورڈز سے رابطے کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں بھی اس حوالے سے بات کی جائے گی ، آئی سی سی بورڈ میٹنگز

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوں گی ، آئی سی سی میٹنگز کی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو کے بیان پر شدید تحفظات ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے موقف کی تائید کی گئی ۔ پی سی بی نے کسی موقع پر نیوزی لینڈ کے موقف کی تائید نہیں کی ۔کسی حکومتی عہدیدار یا سیکورٹی ایجنسی نے بھی تائید نہیں کی، پی سی بی کے ساتھ تاحال سیکورٹی تھریٹس کی معلومات شئیر نہیں کی گئیں ۔ پی سی بی اپنے مواقف پر قائم ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ فیصلہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close