پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز منسوخ ہونے کی بجائے کہاں منتقل کر دی جائے؟ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا مشورہ

لندن(پی این آئی ) انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کو منسوخ نہ کرنےکی تجویز دے دی۔اپنی ٹوئٹ میں سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ سیریز کو پاکستان کے بجائے متحدہ عرب امارت(یو اے ای) منتقل کرنا سمجھدرانہ فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو میچز منسوخ کرنے کے بجائے یو اے ای منتقل کرنےچاہیں۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے دورے سے متعلق کہا تھا کہ وہ سکیورٹی معاملات دیکھ رہے ہیں اور 24 سے 48 گھنٹوں کے درمیان دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ کرلیں گے۔یاد رہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان 13 اکتوبر سے شیڈول ہے جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے ما بین 2 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کھیلی جانی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close