لاہور(پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامر ان اکمل نے ٹیم میں اعظم خان کی شمولیت کے حوالے سے معنی خیز انداز میں تنقید کردی ۔وکٹ کیپر اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کامران اکمل نے کہا کہ جسے کھلانا ہوتا ہے راستے بنا لیے جاتے ہیں اور پھر ادھر ادھر نہیں دیکھا جاتا۔
روحیل نذیر کو پہلے ساتھ رکھا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی ساتھ لے کر گئے، اب ہوم سیریز آئی تو بلایا نہیں، کھلاڑیوں کو کنفیوژ کیا جا رہا ہے ، ایسے مثبت کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی۔کامران اکمل نے کہا کہ کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے لیے یکساں پالیسی بنانی چاہیے، لیگ کے درمیان سے کھلاڑیوں کو بلانے سے جگ ہنسائی ہوتی ہے اور پھر آئندہ کے معاہدوں کے لیے مشکل بھی ہوتی ہے، محمد حفیظ کے معاملے میں بہتر انداز میں فیصلہ کیا جا سکتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں