پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ کا پاکستان آنے کا اعلان

جمیکا(پی این آئی)دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ کرس گیل نے آج پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں پاکستان جارہاہوں، میرے ساتھ اور کون کون آرہا ہے؟

نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی کے بعد ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسڑیلیا ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ سمیت دنیائے کرکٹ کے اہم کھلاڑی اور کمنٹیٹرز مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔تاہم اس معاملے پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے کھل کا پاکستان کا ساتھ دیا ہے انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اب کرس گیل کی جانب سے پاکستان آنے کا اعلان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ کا پاکستان آنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close