پتہ چلنا چاہیے دورے کی منسوخی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ جاوید میانداد نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے اچانک ختم ہونے کا پتا چلنا چاہیے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے پیچھے کچھ نہ کچھ ہے، جبوزیر اعظم خود تمام تر یقین دہانیاں کروارہا ہے تو اور کیا رہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کو آئی سی سی سے امید نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ وہ کچھ نہیں کر سکتی، آئی سی سی نے آج تک کسی ملک کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔و

اضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے ہمیں مکمل کہانی نہیں بتائی جا رہی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر سوئنگ کے سلطان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیان میں مایوسی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ یہاں ایونٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی موجود ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close