پاکستانی کرکٹ کو بڑا دھچکا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ

اسلام آباد (پی این آئی ) پاک اور نیوزی لینڈ کے مابین شروع ہونے والا میچ کرونا کی نظر ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 2 اہم ترین کھلاڑیوں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم نہیں گئیں جبکہ کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایات

جاری کی گئیں ہیں ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پاک اور نیوز ی لینڈ کے مابین ہونیوالی سیریز منسوخ ہو گئی ہے ۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close