نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد آج پاکستان کے میدان میں اترے گی

راولپنڈی (پی این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد آج پاکستان کے میدان میں اترے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میںمیچ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا اور اسٹیڈیم کی گنجائش کے25 فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ اسٹیڈیم میں داخلے کےلیے ٹکٹ کے ساتھ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم دو اسپنرز اور تین تیز گیند بازوں

کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ فاسٹ بالر حارث رؤف،حسن علی، شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کی وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں۔اسپنرعثمان قادراور شاداب خان نیوزی لینڈ کے لیے خطرناک ہتھیار ثابت ہوسکتے ہیں۔ بابراعظم، فخرزمان، محمد رضوان بھی بڑا اسکور کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔ بابراعظم کو نان ریگولر اسپنر افتخار احمد اور سعود شکیل کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل سیریز سے باہر ہوگئے۔ کیویز نے ٹی 20اسکواڈ میں شامل ڈیرل میچل کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ بلنڈل بنگلہ دیش کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ سیریز کا حصہ نہیں ہے۔ اسے عام سیریز قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close